قصور ……..قصور کے نواحی علاقہ الہ آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک زیر حراست ملزم ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا سرور عرف خواجہ جو متعدد وارداتوں میں ملوث تھا کو ریکوری کے لیے لے جایا جا رہا تھا۔الہ آباد کے علاقہ مائی رابو میں ملزم کو چھڑانے کے لیے اسکے ساتھی گھات لگائے بیٹھے تھے۔پولیس کو دیکھتے ہی سرور کے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی اور فائرنگ کے تبادلے میں سرور اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا۔پولیس نے علاقہ گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔