فرانس (یاسر قدیر) گوجر خان کے نواحی علاقے بیول میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر تحریک انصاف فرانس کے رہنما شہزاد وارثی کے بھائی ڈاکٹر حسن وارثی ،چودھری انزر و دیگر بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کو سپورٹ کرنے خصوصی طور پریورپ سے پاکستان گئے اور اپنے مقامی علاقہ بیول میں تحریک انصاف کے امیدوار کے حق میں بھر پور انتخابی مہم چلائی جو کہ مسلم لیگ نون کے قائدین سے برداشت نہ ہو سکا اور بلدیاتی انتخابات کے اگلے دن دو سو کے قریب نون لیگی غنڈوں نے چودھری فیاض اور وارثی گھرانہ پر حملہ آور ہو کر بچوں بڑوں سب کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اس موقع پر ڈاکٹر حسن وارثی سمیت دیگر افراد کو شدید چوٹیں آئیں ۔
اس صورتحال پر تحریک انصاف فرانس کے رہنماؤں نے وارثی برادران سے اظہار یکجہتی اور مسلم لیگ نون کی جانب سے کی گئی غنڈہ گردی کی مذمت کے لئے فلفور ہنگامی پریس کانفرنس کا اہتمام کیا جس میں شہزاد وارثی نے تمام میڈیا صاحبان کو تفصیلی آگاہ کیا کہ کس طرح مسلم لیگ نے جمہوریت کے نام پر آمریت کا بازار گرام کیا ہوا ہے حالانکہ ان کے والد ایک رٹائرڈ آرمی صوبیدار ہیں لیکن ان نون لیگی حکمرانوں نے اس ملک کے محافظوں کو بھی نہیں بخشا اور جب سے انہوں نے مسلم لیگ نون کو خیر آباد کہ کر پاکستان تحریک انصاف کو جوائن کیا ہے ان لوگوں نے ہمارا جینا مشکل کر دیا ہے ۔
پریس کانفرنس میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ھوئے سینئر رہنما یاسر قدیر نے کہا کہ اس واقعہ سے مسلم لیگ نون کا غیر جمہوری چہرہ بےنقاب ہوا ہے اور وہ ارباب اقتدار سے اس سانحہ کے ملزموں کی جلد از جلد گرفتاری اور ان کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہیں انہوں نے شہزاد وارثی اور ان کے خاندان سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ھوئے تحریک انصاف فرانس کی جانب سے انھیں اپنی بھر پور حمایت کا یقین دلایا پریس کانفرنس میں تحریک انصاف فرانس کے دیگر رہنماؤں راجہ محمد عجب،اشفاق چودھری،سید ظریف شاہ،مظہر گوندل،مرزا آصف جرال،شیخ نعمت اللہ ،سید احمد علی شاہ،فضل مغل،آصف جاوید،عمران رشید چودھریو دیگر نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ مجرمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے ان پر مقدمہ چلایا جائے ۔