ایک سکندر جیل کی سلاخوں کے پیچھے دوسرا نکل آیا رنگ جمانے۔ سکندر پارٹ ٹو نے گوجر خان میں بیچ سڑک اسلحہ لہرایا پھر دن دیہاڑے فائرنگ سے سب کو ڈرایا۔ شہر کو بھی بارود سے اڑانے کی دھمکی دی۔
گوجر خان: (یس اُردو) گوجر خان میں ریاض نامی شخص نے بیچ سڑک گاڑی کھڑی کی اور کبھی دھمکی دی شہر کو بارود سے اڑانے کی تو کبھی پاس آنے پر خودکش جیکٹ پھوڑنے کی ۔ رنگ جمانے کے لیے ہوائی فائرنگ بھی خوب کی جس سے ایک شخص زخمی بھی ہوا۔ ڈرامہ کچھ دیر ہی چلا تو گوجر خان والوں کا میٹر گھوم گیا۔ پولیس کے ساتھ ملکر ولن کو ساتھی سمیت دبوچ لیا۔ ایسی کی ٹھکائی کہ صوابی کے رہائشی اس پیشہ ور کار چور کو نانی یاد آئی۔