گجرات(انور شیخ سے ) ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق نے گجرات کے سات تھانوں میں ایڈمن آفیسر تعینات کر دئیے ان تھانوں میں چار تھانے شہر کے جبکہ تھانہ لالہ موسیٰ تھانہ صدر کھاریاں،تھانہ صدر سرائے عالمگیر شامل ہیں ،بتایا گیا ہے کہ ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق نے عوامی شکایت کو دور کرنے اور پو لیس محکمہ کو ڈسپلن فورس بنانے اور شہریوں کو فوری اور بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے گجرات کے سات تھانوں میں ایڈمن آفیسرز کو تعینات کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے ،ایڈمن آفیسر اے ایس آئی کے عہدہ کا ہو گا اور اس کے ساتھ دو کانسٹیبل بھی صبح آٹھ سے رات آٹھ بجے تک ڈیوٹی سرانجام دیں گے اور تھانہ میں آنے والے ہر سائل کے مسائل کے حل کے لیے کام کریں گے دوسری طرف تھانوں میں تعینات محرران اب تھانوں کا ریکارڈ درست کرنے اور ان تھانوں کی مکمل ڈائریاں مرتب کر کے متعلقہ احکام تک پہچائیں گے ،اس سلسلہ میں گجرات کے تمام تھانوں میں ایڈمن آفیسرز کے بیٹھنے کے لیے الگ الگ کمر ے الاٹ کیے جائیں تاکہ پولیس کلچر میں تبدیلی آسکے