گجرات(انور شیخ سے ) گجرات شہر میں روٹی اور نان فروشوں نے ڈی سی او گجرات کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے نان آٹھ روپے اور روٹی سات روپے میں کم وزن فروخت کر کے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لو ٹا جارہا ہے اس سلسلہ میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں بھی بری طر ح ناکام ہو چکی ہیں جو ان کے خلاف کاروائی نہیں کر رہی اور ان کو عوام کو لوٹنے کے لیے کھلی چھٹی دے رکھی ہے ،شہریوں کا کہنا ہے کہ گجرات اور گردونواح میں فروخت ہونے والی روٹی اور نان انتہائی ناقص آٹے کی ہو تی ہیں اور ان کا وزن بھی سو گرام سے کم ہو تا ہے گجرات کے باسیوں نے ڈی سی او گجرات سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے