گجرات …….گجرات کے قریب پنچ شیر شاہانہ کی پہاڑیوں سےنیل گائے کے لاکھوں سال پرانے فوسلز دریافت ہوئے ہیں۔
پبی کی پہاڑیوں سے ملنے والے جانوروں کے یہ فوسلز پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ زوالوجی کی تحقیقاتی ٹیم نے دریافت کیے ہیں۔تحقیقاتی ٹیم کے مطابق یہ باقیات گیارہ لاکھ سال پرانی ہیں ۔ ان میں جگالی کرنے والے جانور کی کھوپڑی اور ہاتھی دانت شامل ہیں ۔ماہر علم حیاتیات پروفیسر ڈاکٹر محمد اختر نے بتایا کہ دریافت ہونے والی کھوپڑی کا تعلق نیل گائے کی فیملی( ری ڈنسینائی ) سے ہے ۔انہوں نے بتایا کہ قریبی گاؤں راجوکی پبی سے تقریبا 8 فٹ لمبا اور 8 انچ موٹا ہاتھی دانت بھی ملا ہے جو ہاتھی خاندان کی ناپید نسل سٹیگوڈان کا ہے