گجرات میں بس اور کالج وین کے تصادم میں 3افراد جاں بحق جبکہ 10طالبات زخمی ہوگئیں۔
Gujarat: bus collided with College van, 3 people killed
ریسکیو ذرائع کے مطابق گجرات کے علاقے لکھنوال کے قریب کالج کی وین سامنے سے آتی ہوئی بس سے ٹکرا گئی،جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور طالبات سمیت افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق طالبات کی عمریں 17سے 18سال بتائی جارہی ہیںجبکہ حادثے میں 10طالبات زخمی ہوئیں ، جنہیں فوری امداد کے لئے عزیز بھٹی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔