گجرات میں آرمی چیف کے آباہی علاقہ کنجاہ میں 639 ملین روپے سے تعمیر ہونے والے میجر شبیر شریف شہید اسپتال کی تعمیر آخری مرحلے میں پہنچ گئی۔ ہسپتال کے افتتاح میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی کل آمد متوقع ہے۔ کام مکمل نہ ہونے پر انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی ہے۔
گجرات: (افراہیم بٹ) کام کو مکمل کرنے کیلئے انتظامیہ نے چھوٹے چھوٹے بچوں کو مزدوری پر لگا دیا، ڈی سی او گجرات اور اسسٹنٹ کمشنر اور پوری انتظامیہ کی موجودگی میں 8 سے 10 سال کے بچے کام کر رہے ہیں۔ بچوں کا کہنا ہے کہ ہم کو بولا گیا ہے کہ شہباز شریف نے آنا ہے آپ کو پانچ سو روپے ملیں گے، اس کو انتظامیہ کی بے حسی کہیں یا مجبوری، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف چاہلڈ لیبر کے سخت خلاف ہیں مگر انتظامیہ نے ان کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے ہیں۔ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ کے مطابق یہ منصوبہ اڑھائی سال میں مکمل ہونا تھا جس کو آٹھ ماہ میں مکمل کر رہے ہیں۔ اسپتال 25 ہزار فٹ کور ایریا پر مشتمل ہے