counter easy hit

گجرات شہر میں شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے متعدد شہری بے ہوش ہو کر ہسپتال پہنچ گئے

Gujarat city hospital

Gujarat city hospital

گجرات(انور شیخ) گجرات شہر میں شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے متعدد شہری بے ہوش ہو کر ہسپتال پہنچ گئے گذشتہ روز گجرات اور گردنواح میں حبس اور شدید گرمی کے باعث گجرات کے رہائشی نوید علی‘ علی احمد‘ رخسانہ بی بی‘سمیت چھ افراد بے ہوش ہوگئے ہیں جن کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر مقامی ہسپتال پہنچادیا گیا جہاں ان کو طبی امداد دیکر فارغ کر دیا گیا جبکہ گجرات میں درجہ حرارت 48 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے