counter easy hit

گجرات میں اراضی ریکارڈ سنٹر گجرات کے شہریوں کے لیے وبال جان بن گیا ہے

Gujarat has become

Gujarat has become

گجرات(انور شیخ سے ) گجرات میں اراضی ریکارڈ سنٹر گجرات کے شہریوں کے لیے وبال جان بن گیا ہے ،ایک تو ریکارڈ سنٹر میں تعینات عملہ شہریوں کو ٹھیک معلومات فراہم نہیں کر تا دوسرا ریکارڈ میں بہت زیادہ غلط اندراج کیا گیا ہے جس کو ٹھیک کروانے کے لیے شہریوں کو کئی کئی دن تک زلیل وخوار ہو نا پڑتا ہے اراضی ریکارڈ سنٹر میں زیادہ تر غلطیاں ناموں کی ہیں جس سے شہری سخت پریشانی کے عالم میں مبتلا ہیں اراضی ریکارڈ سنٹر کے باہر کڑک دھوپ میں شہری سارا سارا دن اپنے کام کے لیے زلیل ہوتے نظر آتے ہیں مگر آفسران زرا بھی ٹس سے مس نہیں ہو تے اس سلسلہ میں ڈی سی او گجرات فوری نوٹس لیں۔