گجرات (پ،ر) پاکستان تحریک انصاف صدر پالیسی لیبر ونگ ضلع گجرات کے سینئر رہنما محمد اشرف شریف کی سر براہی میں لیبر ونگ ضلع گجرات کا اہم اجلاس منعقد ہوا ، جس میں انہوں نے قائد عمران کان کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ لیبر ونگ کے تمام عہدیداران بحال کر دیئے گئے ہیں ، اجلاس انہوں نے خاور شہزاد کو لیبر ونگ ضلع گجرات کا صدر نامزد کر دیا ، جبکہ تحصیل لیبر ونگ کے صدر محمد آصف بٹ اور رتحصیل جنرل سیکرٹری محمد الطاف کو نامزد کیا گیا ہے ، جبکہ سیکرٹری انفارمیشن ضلع گجرات کا عہدہ عرفان یوسف کے پاس ہی رہے گا ، اجلاس میں خاور شہزاد ،محمد یوسف ،مرزا فاروق سہیل، محمد آصف بٹ، محمد الطاف ، لطیف جاوید مغل اور دیگر عہدیداراوں نے بھرپور شرکت کی ۔