گجرات(وقاص علی سے)گجرات پریس کلب کا ایک مشاورتی اجلاس زیر صدارت محمد انور شیخ صدر گجرات پریس کلب منعقد ہوا نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری روحان شاویز ملک نے سرانجام دئیے محمد انور شیخ نے ارکان پریس کلب کو بتایا کہ وہ تمام ارکان پریس کلب اور ورکنگ جرنلسٹوں کے مشکور ہیں جنہوں نے انکے منتخب کیا ہم بھی مشتاورتی فیصلے کرتے ہوئے سب کو ساتھ لیکر چلیں گئے اور ان دنوں متنازعہ پریس کلب کے ساتھ ہمارے پریس کلب کے دوستوں کے ساتھ مذاکرات چل رہے ہیں کسی کو اندھیرے میں نہیں رکھا جائے گا تمام کام مشاورت سے کریں گے ہماری کوشش ہے کہ گجرات کے تمام ورکنگ جرنلسٹ پریس کلب کا حصہ بنے چیئرمین پریس کلب رانا عبد السلام عارف نے کہاکہ ہمیں کوئی نہیں توڑ سکتا نہ ہی ہم 5سالوں میں ٹوٹے ہیں ہمیں دوستوں پر فخر ہے گروپ لیڈر عثمان طیب نے کہاکہ کسی بھی ساتھی کو اعتماد میں لیے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا جو بھی فیصلہ کریں گے مشاورتی فیصلہ کریں گے تھے جس طرح پریس کلب پر سال2010میں قبضہ کیا گیا اور ورکنگ جرنلسٹوں کے ساتھ کیا گیا وہ ابھی بھولے نہیں آج بھی قانون کے مطابق ہم کلب کے اندر ہیں اور جو اندر ہیں وہ قابض ٹولہ ہے جنرل سیکرٹری روحان شاویز ملک نے کہاکہ ہم دوستوں میں غلط فہمی ڈالی جارہی ہے مگر ہم سب ایک ساتھ ہیں اور متحد ہیں وقار احمد ہنجرا نے کہاکہ ہمارے گروپ کے جو لوگ بھی مذاکرات کررہے ہیں ان پر اعتماد ہے جو بھی فیصلہ ہوگا سب کو اعتماد میں لیا جائے گا ، محمد یوسف بھٹہ نے کہاکہ مذاکراتی ٹیم مختلف پہلوؤں پر غور کرتے ہوئے کام کرے ، چوہدری سعد عبد اللہ نے کہاکہ مشاورتی عمل جاری رہنا چائیے اور اتحاد کی ضرورت ہے مسز جلیس الرحمان نے کہاکہ جو بھی فیصلہ کیا جائے مضبوطی کے ساتھ ہم سینئر کے ساتھ ہیں ممبر مجلس عاملہ ناہید فاطمہ نے کہاکہ معاملات مذاکرات کے ذریعے حل ہوں تو ٹھیک ہے مگر دوسرا طریقہ بھی اختیار کیا جاسکتا ہے رانا رضوان نائب صدر نے کہاکہ ہم سینئر صحافیوں کے ساتھ ہیں جو فیصلہ کریں گے قابل قبول ہوگا راجہ خورشید اسلم نے کہاکہ جو بھی طریقہ اپنایا جاسکتا ہے اپنائے ورکنگ جرنلسٹ پریس کلب میں ہونا چائیے سید عابد علی شاہ نے کہاکہ جو بھی فیصلہ کیا جائے اعتماد میں کیا جائے غلام شبیر شاہ نے کہاکہ اصلی جرنلسٹ ہمار ا گروپ ہے جو اندر قبضہ کرکے بیٹھے ہیں وہ جعلی ہیں وقاص علی نے کہاکہ ہم سینئر صحافیوں کے ساتھ ہیں جو بھی فیصلہ کریں گے ہمیں قبول ہوگا شاکر بیگ مرزا نے کہاکہ ہمارے گروپ کے جو لوگ بھی مذاکرات کررہے ہیں ان پر اعتماد ہے اقبال بھٹہ، علی حیدر، راجہ شہزاد سمیت دیگر نے اظہار خیال کیا اس موقعہ پر ایڈیشنل سیکرٹری وقاص وکی، صغیر احمد قمر، مدثر شیخ، مستنصر صائم جذبہ، مرزا وقاص، خالد بٹ، ڈاکٹر سیف اللہ طاہر،احسان اللہ وڑائچ، ، خان اختر وڑائچ ، اورنگ زیب عالمگیر شاکر سمیت دیگر ارکان پریس کلب نے بھر پور شرکت کی ۔