گجرات(انور شیخ سے ) گجرات شادی وال اور شادمان کالونی میں کئی دنوں سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے علاقہ کے مکین پریشانی کے عالم میں مبتلا ہو گئے واپڈا حکام لمبی تان کر سو گئے ،بجلی نہ ہونے کی وجہ سیتمام کاروبار زندگی بھی متاثر ہو گئے ،بتایا گیا ہے کہ شادی وال اور شادمان کالونی میں ایک ہفتہ سے بجلی کا شاٹ فال ہے جس کی وجہ شادی وال اور شادما ن کالونی کے رہائشی سخت پریشانی کے عالم مین مبتلا ہیں ،واپڈا احکام یہ کہ کر عوام کو ٹال دیتے ہیں کہ منگلا ڈیم میں خرابی کی وجہ سے بجلی بند کی جارہی ہے جبکہ واپڈا کی جانب سے ہر ایک گھنٹہ کے بعد تین رین گھنٹے تک بجلی بند کر دی جاتی ہے سخت گرمہ اور حبس سے شہری اذیت میں مبتلا ہو جاتے ہیں ساتھ ساتھ بجلی کی بندش سے پانی کی قلت بھی پیدا ہو جاتی ہے جس سے عوام سخت مشکلات کا شکار ہو جاتے ہیں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے غریب مزدور بھی قاقہ کشی پر مجبور ہو چکے ہیں