پیرس (یس اردو سپیشل) پاک فرانس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آٹھواں سالانہ والی بال ٹورنامنٹ کا اہتمام پیرس کے نواحی علاقے جارج سارسل میں ہوا۔جس میں شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شائقین کے ریفریشمنٹ میں کے لیے مشروبات اور کھانے کا بہترین اہتمام ایسوسی ایشن کی طرف سے کیا گیا تھا۔ٹورنامنٹ کا فائنل حیدری کلب اور گجر کلب کے مابین کھیلا گیا ۔جس کو سنسنی خیز مقابلہ کے بعد گجر کلب نے 1-3 سے جیت لیا۔گجر کلب کے سرپرست اعلی پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر چوہدری رزاق ڈھل تھے۔پاک فرانس ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری نوید پکھوال اور جنرل سیکرٹری محمد اشفاق اور ایسوسی ایشن کے تمام ممبران کی کاوشوں کو اور ٹورنامنٹ کو کامیاب طریقے سے آرگنائز کرنے پر کیمیونٹی کی طرف سے
بہت سراہا گیا۔