گوجرانوالہ میں مجاہدپورہ کےقریب لڑکےاورلڑکی نےٹرین کےنیچےآکر مبینہ طور پر خودکشی کرلی ،لڑکی کی شناخت کرلی گئی ہے جبکہ لڑکے کی شناخت تاحال نہ ہوسکی ۔
Gujranwala: boy, girl claimed the committed suicide under train
راولپنڈی سے لاہور جانے والی خیبر میل گوجرانوالہ کے علاقے مجاہد پورہ کے قریب گزررہی تھی کہ لڑکے اور لڑکی نے اچانک ٹرین کے سامنے چھلانگ لگا دی جس سے دونوں موقع پرہی دم توڑ گئے۔ لاشوں کے قریب سے ملنے والے پرس سے ایک یو ایس بی ملی ، ہلاک ہونے والی لڑکی کی شناخت ہوگئی ،لیکن لڑکے کی شناخت نہیں ہوسکی۔ تفتیشی افسر اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ خود کشی کرنے والی لڑکی مجاہد پورہ کی رہائشی تھی اور اس کی دو سال قبل اشرف نامی رکشہ ڈرائیور سے شادی ہوئی تھی۔ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔