counter easy hit

گوجرانوالہ: سفاک والد اور بھائی کا لڑکی پر بدترین تشدد

Gujranwala: brutal father and brother

Gujranwala: brutal father and brother

گوجرانوالہ میں پسند کی شادی پر والد ، بھائی اور رشتہ داروں نے لڑکی کا انگوٹھا اور بال کاٹ کر نہر میں پھینک دیا۔ متاثرہ لڑکی انصاف کیلئے عدالت پہنچ گئی۔
گوجرانوالہ: (یس اُردو نیوز) گوجرانوالہ میں پسند کی شادی کرنا لڑکی کیلئے جرم بن گیا۔ گرجاکھ کی شکیلہ نے ڈیڑھ سال قبل راحت علی سے محبت کی شادی کی جس پر گھر والے خوش نہ تھے شکیلہ کا بھائی اسے والد کی بیماری کے بہانے سسرال سے لے آیا اور والد اور رشتہ داروں سے مل کر سر کے بال مونڈھ ڈالے اور انگوٹھا بھی کاٹ دیا۔ تشدد کے بعد لڑکی کو حافظ آباد لے جا کر نہر میں پھینک دیا مگر خوش قسمتی سے وہ بچ گئی ۔ متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ ملزموں کے خلاف مقدمہ کیلئے حافظ آباد اور گوجرانوالہ کے تھانوں میں درخواستیں دیں مگر شنوائی نہ ہو سکی۔