گوجرانوالہ: گوجرانوالہ کے علاقہ چمڑہ منڈی کالونی میں گزشتہ چار روز سے بجلی کی سپلائی معطل، علاقہ مکینوں کا گیپکو کیخلاف احتجاج، مظاہرین نے گیپکو حکام کیخلاف نعرہ بازی بھی کی۔چمڑہ منڈی کالونی میں گزشتہ چار روز سے بجلی کی سپلائی معطل ہے۔ شدید گرمی میں بجلی سے محروم علاقہ مکینوں کا صبر جواب دے گیا۔ اہل علاقہ سڑک پر نکل آئے اور گیپکو کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے نعرہ بازی کی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ چار روز قبل ٹرانسفارمر جلنے کے باعث علاقہ میں بجلی کی سپلائی معطل ہے۔ بار بار شکایات درج کروانے کے باوجود ٹرانسفامر تبدیل نہیں کیا گیا۔دوسری طرف گیپکو حکام کے مطابق چمڑہ منڈی کالونی میں نیا ٹرانسفارمر لگایا جا رہا ہے، آج بجلی بحال کر دی جائیگی۔