counter easy hit

گوجرانوالہ :ٹرک کی ٹکر سے زخمی خواجہ سرا نے ڈرائیور کی ٹھکائی کر دی

Gujranwala injured in truck collision eunuch was pummeling the driver

Gujranwala injured in truck collision eunuch was pummeling the driver

شبنم اور پنکی فنکشن کے سلسلے میں جا رہے تھے کہ ایمن آباد کے قریب ٹرک نے ٹکر مار دی ، خواجہ سرا نے سڑک پر ڈرائیور کو جوتیوں سے پیٹ ڈالا

گوجرانوالہ: ایمن آباد کے قریب ٹرک کی ٹکر سے دو خواجہ سراء زخمی ۔ زخمی خواجہ سرائوں کے تیسرے ساتھی نے ڈرائیور کی جوتوں سے دھنائی کر دی ۔خواجہ سراء شبنم ، پنکی تیار ہو کر اپنے دیگر خواجہ سرائوں کے ہمراہ چنگ چی رکشہ پر سوار ہو کر شیخوپورہ روڈ پر فنکشن پر جا رہے تھے ۔ ایمن آباد کے قریب ٹرککی ٹکر سے چنگ چی رکشہ میں سوار خواجہ سراء نیچے گر گئے جس سے دو خواجہ سراء شبنم اور صائمہ زخمی ہو گئے ، انہیں طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ زخمی خواجہ سرائوں کے ساتھیوں نے ٹرک کو جی ٹی روڈ پر روک لیا اور ٹرک ڈرائیور پر جوتوں کی بارش کر دی ۔ خواجہ سراء کافی دیر تک ٹرک ڈرائیور کی دھنائی کرتے رہے جس کے باعث جی ٹی روڈ پر ٹریفک بلاک ہو گئی تاہم وہاں موجود شہریوں نے بیچ بچائو کروا کر ٹرک ڈرائیور کی خواجہ سرائوں سے جان بخشی کروائی ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website