گوجرانوالہ: واقع تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن کے علاقہ فقیر پورہ میں پیش آیا۔ جہاں غلام حیدر کے داماد عبدالستار نے گھریلو رنجش پر گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر کے اپنے سسر غلام حیدر اس کی بہو اور سالے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
جبکہ فائرنگ سے ساس بھی زخمی ہو گئی۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ ملزم عبدالستار کا اپنے سسرالیوں سے گھریلو جھگڑا چل رہا تھا۔