گوجرانوالہ کے سول اسپتال کے بچہ وارڈ میں سنگدل ماں پانچ ماہ کی بچی کو چھوڑ کر غائب ہو گئی۔ پولیس نے بچی کے والدین کی تلاش شروع کر دی۔
گوجرانوالہ: سول ہسپتال کے بچہ وارڈ میں سنگدل ماں اپنی 5 ماہ کے بچی کو اکیلا چھوڑ کر فرار ہو گئی۔ بارہ گھنٹے گزر جانے کے بعد جب بچی کے ورثاء میں سے کوئی بھی واپس نہ آیا تو اسپتال انتظامیہ نے فوری مقامی پولیس کو اطلاع دی۔ دوسری طرف ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ بچے کو داخل کرتے وقت خاتون نے جو نام پتہ لکھوایا ہے وہ بھی غلط نکلا۔ بچی کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ پولیس نے بچے کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی ہے۔