جی ٹی روڈ پر واقع سینٹری فٹنگ کی فیکٹری میں مزدور سلنڈر والے چولہے پر چائے بنا رہے تھے کہ گیس لیکج کے باعث سلنڈر زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کی زد میں آ کر 9 مزدور شدید زخمی ہو گئے
گوجرانوالہ (یس اُردو) نجی فیکٹری میں گیس لیکج کے باعث ذور دار دھماکہ جس کے باعث 9 افراد شدید زخمی ہو گئے، بعد ازاں زخمیوں کو طبی امدا د کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔جی ٹی روڈ پر واقع سینٹری فٹنگ کی فیکٹری میں مزدور سلنڈر والے چولہے پر چائے بنا رہے تھے کہ گیس لیکج کے باعث سلنڈر زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کی زد میں آ کر 9 مزدور شدید زخمی ہو گئے۔ جن کو ریسکیو 1122 نے فوری طبی امدا کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں ڈاکٹرز انہیں طبی امداد فراہم کر رہے ہیں جبکہ دو مزدوروں کی حالت تشویش ناک ہونے کے باعث انہیں لاہور ریفر کر دیا ہے۔ دوسری طرف پولیس نے واقع کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔