فرانس (یاسر قدیر) تحریک انصاف فرانس کے رہنما چودھری مقصود رانجھا نے گوجرانوالہ میں تحریک انصاف کے امیدوار ناصر چیمہ کی صوبائی اسمبلی میں کامیابی پر مبارک باد دیتے ھوئے کہا ہے کہ ناصر چیمہ کی جیت عمران خان پر لوگوں کے اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
لوگ تبدیلی کے لئے عمران خان کی طرف دیکھ رہے ہیں اور آئندہ الیکشنز میں تحریک انصاف پاکستان بھر سے کامیابی حاصل کر کے ایک نیا پاکستان بنانے کی بنیاد رکھے گی۔
انہوں نے تمام پاکستانیوں کو رمضان مبارک کے مہینے کی بھی مبارک باد دیتے ھوئے کہا کہ اس بابرکت مہینے میں غریبوں ناداروں کی دل کھول کر مدد کریں۔