گوجرانوالہ میںنوجوان گھریلو ملازمہ پر تشدد اور زیادتی کے مقدمہ میں گرفتار دو ملزمان کے ڈی این اے ٹیسٹ کےلئے نمونے لاہور لیبارٹری میں بھجوادیے گئے ہیں۔
Gujranwala: reportedly tortured on maid, DNA of two suspects
گارڈن ٹاؤن میں 15 سالہ ملازمہ کو مبینہ طور پر مکان مالکان کی جانب سے تشدد و زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا رہا تھا، دو روز قبل گرم پانی گرنے سے چہرہ جھلسنے پر ملازمہ کو سول اسپتال لایا گیا تھا،لڑکی نے اسپتال پہنچنے پر اپنے ساتھ ایک سال سے ہونے والے ظلم و زیادتی کا انکشاف کیا تھا۔گھریلو ملازمہ کی ماں نے مکان مالکان کو بے قصور اور بیٹی کو پاگل قرار دیا تھا۔ماں کے انکار کے بعد گھریلو ملازمہ خود مدعی بنی اور مکان مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔