اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر پاک فوج اور ریلوے حکام کے 4 ارکان پر مشتمل مشترکہ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ ٹیم 72 گھنٹے میں رپورٹ تیار کرے گی۔
پاک فوج انجینئرنگ کور کے جنرل اور بریگیڈیئر جبکہ ریلوے کی جانب سے فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر میاں ارشد اور اے جی ایم ہمایوں رشید سانحہ گوجرانوالہ کی تحقیقات کریں گے۔
جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم صبح 10 بجے جائے وقوعہ سے کام کا آغاز کر کے 72 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرے گی۔
تحقیقاتی ٹیم ٹرین کے زخمی اسسٹنٹ ڈرائیور، گارڈ اور دیگر گواہوں کے بیان ریکارڈ کر کے جانچ پڑتال کرے گی۔