لاہور : مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے حادثے کی جگہ کا معائنہ کیا اس دوران اہم شواہد بھی اکٹھے کئے گئے۔
ذرائع کے مطابق ٹیم کی آمد سے قبل متاثرہ پٹری درست کرنے کی کوشش بھی کی گئی جس سے حادثے کے شواہد مٹ سکتے تھے۔ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی تحقیقات کے مطابق بھی حادثہ پل ٹوٹنے سے نہیں بلکہ ٹریک میں خرابی کے باعث پیش آیا۔
ٹریک پر انجن اور بوگیوں کے ستر فٹ تک رگڑنے کے نشانات پائے گئے۔