گوجرانوالہ میں میونسپل کمیٹی کے دفتر سے برقع پوش نوجوان پکڑا گیا،جس کا کہناتھاکہ رش سے بچنے کیلئے برقع پہن کر خواتین کی قطارمیں کھڑا ہوگیا تھا ۔
ہوشیاری سے کام لینا اچھی بات ہے، لیکن حد سے تجاوز کوئی بھی عمل گلے پڑجاتاہے ،گوجرانوالہ میں اسی طرح کا ایک ہوشیارنادرا آفس میں رش سےبچنےکیلئے برقع پہن کر خواتین کی قطار میں لگ گیا ۔ موقع پر موجود لوگوں نے اس شخص کی مشکوک حرکتوں کو محسوس کیا اور یوں وہ پکڑاگیا۔
زیرحراست ملزم کا نام کلیم ہے اور وہ پیپلزکالونی کا رہائشی ہے، ٹوکن کے جلد حصول کیلئے برقع پہن کر خواتین کی لائن میں کھڑاہوگیاتھا۔ ملزم کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی شروع کردی گئی ہے