لالہ موسیٰ (جمیل احمدطاہر)پنجاب ٹیچرز یونین ضلع گجرات کے زیر اہتمام حکومت پنجاب کی تعلیم اور اساتذہ کش پالیسیوں ، سرکاری سکولوں کی نجکاری ، اساتذہ کو PECکے نتائج پر بلا جواز سزائیں دینے ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے قیام کے خلاف گجرات پریس کلب میں احتجاجی جلسہ اور احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر پی ٹی یو پنجاب اللہ بخش قیصر، تاج حیدر مرکزی سیکرٹری جنرل ، نائب صدر مہر حبیب اللہ ، صدر پی ٹی یو ضلع گجرات محمد منیر چغتائی ، رانا تنویر احمد صدیقی نے کہا ہے کہ ایک آسامی پر ہزاروں پڑھے لکھے نوجوانوں کی درخواستوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ معلم آج بھی کامیاب ہے جبکہ حکمران ناکام یہ پڑھے لکھے نوجوان کیا بغیر استاد کے پڑھے ڈگریاں لے بیٹھے ، لمبی کاروں میں بیٹھ کر سفر کرنے والے حکمران استاد کا احترام بھول گئے تاریخ گواہ ہے کہ استاد کے خلاف پالیسیاں اور سیل بنانے والے ٹیچرکو بدنام کرنے والے خود ذلیل و خوار ہونگے انہوں نے کہا کہ اگرحکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے تو لاہور کی سڑکوں پر حکومت کے خلاف اعلان جنگ ہو گا ، انہوں نے کہا کہ میڈیا معاہدہ کر کے منحرف ہونے والے حکمرانوں کے خلاف آواز بلند کرے ، PEC، کا امتحان کا بائیکاٹ کریں گے ، سکولوں کی نجکاری کر کے حکومت اپنے حواریوں کو نوازنا چاہتی ہے اور تعلیم کو غریبوں کی پہنچ سے دور کرنا چاہتی ہے ، اساتذہ امتحانات کا بائیکاٹ کر کے لیے تیار رہیں کسی نے ٹیچر کے خلاف کو انتقام کاروائی کی تو ڈٹ کر ہر محاذپر مقابلہ کریں گے اللہ بخش قیصر نے تمام اساتذہ تنظیموں کو متحد ہو کر حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے عزم کا بھی اظہار کیا ۔