counter easy hit

شادابیہانسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنا لوجی ایس اے فین جی ٹی روڈ گجرات کے زیر اہتمام سپورٹس گالا کا انعقاد ہوا

Gujrat sports gala

Gujrat sports gala

گجرات ( صغیر احمد قمر ) ٹیکنکل ایجو کیشن کی دنیا میں معروف نام اور گجرات میں خواتین کو ٹیکنیکل ایجو کیشن فراہم کرنے والے واحد ادارے شادابیہانسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنا لوجی ایس اے فین جی ٹی روڈ گجرات کے زیر اہتمام سپورٹس گالا کا انعقاد ہوا جس میں طلباء کے درمیان بیڈ منٹن کے مقابلے ہوئے تقریب کے مہمان خصوصی شادابیہ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنا لوجی کے چیف ایگزیکٹوانجینئر شہزادہ عبدالمجید تھے بیڈمنٹن کے مقابلوں میں انسٹی ٹیوٹ کے فرسٹ سیکنڈ اور تھرڈ ائیر کے طلباء نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیاطلباء کے سنگل کھلاڑیوں کے مقابلے میں محمد عمر عنائت نے میدان مار لیا جبکہ نوید الحسن رنر اپ رہے ڈبل مقابلوں میں سعد راشد اور حافظ محمد ادریس نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیت اپنے نام کی جبکہ محمد عمر عنائیت اور نوید الحسن رنر اپ رہے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو انجینئر شہزداہ عبدالمجید نے کہا کہ طلباء کو ایجو کیشن کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے مقابلوں میں بھی حصہ لینا چاہئے کیونکہ صحت مند جسم ہی صحت مند دماغ کی بنیاد ہے ، شادابیہ انسٹی ٹیوٹ اپنے سٹودنٹس کو آئندہ مستقبل میں بھی کھیلوں کے ایسے مواقع فراہم کرتا رہے گا بیڈمنٹن مقابلوں میں حصہ لینے والے طلباء نے مقابلوں کے انعقاد پر انجینئر شہزادہ عبدالمجید کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مقابلو ں کا آئندہ مستقبل میں بھی انعقاد ہونا چاہئے۔