لاہور (جیوڈیسک) منصورہ لاہور میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ خلیج کی جنگ سے امریکا کو اسلحے کی نئی منڈیاں ملیں گی۔ پاکستان اور ترکی اس حیثیت میں ہیں کہ اس مسئلے میں ثالثی کریں اور سعودی عرب اور ایران میں تناؤ کم کریں کیونکہ اس جنگ میں اسرائیل کو فائدہ ہوگا۔
امیر جماعت اسلامی نے ملکی نظام کی بہتری کے لئے تین اپریل سے عوامی رابطہ مہم بھی شروع کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ کرپٹ اشرافیہ نے تمام اداروں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی بھرپور حصہ لے گی۔