Gulistan e Johar, the vehicle body receives recognition
کراچی کے علاقے گلستان جوہربلاک12میں گاڑی سے ملنے والی لاش کی شناخت کر لی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق مردہ شخص کی عمر45سالہ ہے جبکہ اس کی شناخت عبدالقادر کے نام سے ہوئی ۔ ان کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول عبدالقادر6 اپریل سے لاپتہ تھا جس کے جسم پر گولیوں کے3 نشانات ہیں ۔ ان میں سے 2 گولیاں گردن پر لگی تھیں۔ پولیس کو گاڑی سے 3 خول ملے ہیں جبکہ مقتول کی گمشدگی کی اطلاع مبینہ ٹاؤن تھانے میں درج کی گئی تھی ۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتول کو37گھنٹے قبل قتل کیاگیا۔