counter easy hit

گلشن راوی لاہور میں جلایا جانیوالا لڑکا دم توڑ گیا

Nauman

Nauman

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے گلشن راوی میں جمعے کے روز پٹرول چھڑک کے جلائے جانیوالا 14 سالہ نعمان اسپتال میں دم توڑ گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق 70 فیصد سے زائد جلایا جانیوالا نعمان کئی روز سے اسپتال میں زیر علاج تھا، آج وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کر رکھا ہے مگر تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ۔چند روز قبل نعمان کے نانا ہیرا مسیح نے اس کے چچا ندیم اور چچی سمیر پر الزام عائد تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں نے نعمان کا مکان ہتھیانے کیلئے اس کی جان لینے کی کوشش کی ہے۔اس حوالے سے پولیس کی تفتیش جاری تھی کہ نعمان اسپتال میں دم توڑ گیا۔