نامعلوم شخص نے ٹیلی فون پر جھوٹی اطلاع دی ، بم ڈسپوزل سکواڈ نے تلاشی لینے کے بعد سکول کو کلیئر قرار دے دیا
لاہور (یس اُردو) گلشن راوی میں بم کی جھوٹی اطلاع پر سکول کے طلبہ اور سٹاف میں خوف و ہراس پھیل گیا طلبہ میں بھگدڑ مچ گئی اور تمام طلبہ و سٹاف جان بچانے کیلئے بھاگ کھڑا ہوا ۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ کسی نامعلوم شخص نے لینڈ لائن نمبر سے فون کر کے سکول میں بم کی موجودگی کی اطلاع دی جس کے بعد سکول میں موجود طلبہ اور عملے کے ارکان میں بھگدڑ مچ گئی ۔ سکول انتظامیہ نے فوری طور پر تمام طلبہ کو سکول کی عمارت سے باہر نکال دیا اور بم ڈسپوزل سکواڈ کو اطلاع دی جس نے عمارت کا اچھی طرح معائنہ کرنے کے بعد اسے کیلئر قرار دے دیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جھوٹی اطلاع دے کر طلبہ اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے کے الزام میں نامعلوم شخص کیخلاف دہشتگردی کا پرچہ درج کر لیا گیا ہے اور فون کال ٹریس کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔