پیرس (عمیر بیگ)عوام کو معاشی وسماجی انصاف کی عدم فراہمی سے معاشرہ میں بگاڑ پیدا ہوچکا ہے،جس کے ذمہ دار حکمران ہیں تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن دوستانہ ہیں جبکہ اصل مقابلہ مسلم لیگ ن سے ہوگا مسلم لیگ ن نے عوام کا استحصال کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا تحریک انصاف ہی عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی اور قوم کو معاشی وسماجی انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائے گی ان خیالات کا اظہارچوہدری گلزار احمد لنگڑیال کو آرڈینیٹر پی ٹی آئی فرانس نے ایک ملاقات میں کیا، انہوں نے کہا کہ اسٹیٹس کو کی پرانی جماعتوں نے ملکی نظام کو درہم برہم کیا تحریک انصاف عوام کامعیار زندگی بلند کرے گی