کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ کے زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سول اور عسکری اداروں کے باہمی روابط سے امن و امان کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔
گوادر سیف سٹی پراجیکٹ پر عملدرآمد اور گوادر کے لئے گیارہ سو سے زائد اہلکاروں پر مشتمل نئی فورس بنائی جائے گی۔
اجلاس میں کمانڈر سدرن کمان ناصر جنجوعہ نے کہا کہ بلوچستان میں جاری شورش اپنے منطقی انجام کو پہنچ رہی ہے۔ دہشت گردی میں ملوث لوگ قومی دھارے میں شامل ہو رہے ہیں۔