counter easy hit

پیرس میں پانی پر تیرتا جمنازیم

پیرس: اطالوی کمپنی نے لوگوں کو ورزش کی رغبت دلانے کے لیے ایک انوکھی کشتی تیار کی ہے جو ان کی جسمانی مشقت سےآگے بڑھتی ہے۔

اس خوبصورت کشتی کو پیرس کے قریب دریائے سَین میں آزمایا جائے گا۔ یہ شیشے میں بند ایک چھوٹا سا جمنازیم ہے جس کے اندر ورزشی سامان ہے، مثلاً یہ ٹریڈ مل اور سائیکل وغیرہ کو چلانے سے کسی کشتی کی طرح آگے بڑھتا ہے جب کہ اس کا مقصد لوگوں میں ورزش کے متعلق دلچسپی پیدا کرنا ہے۔

کشتی 65 فٹ لمبی ہے جس میں ایک وقت میں 45 افراد آسکتے ہیں۔ اسے دریائی جمنازیم کہا گیا ہے جو انسانی قوت مثلاً  ورزشی سائیکل چلانے سے آگے بڑھتا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس میں لوگ اپنی جسمانی قوت سے کشتی کو آگے لے جاتے ہیں اور لوگ اسے خود آگے بڑھتا ہوا دیکھ سکتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق یہ ایک منفرد احساس ہے کہ لوگ اسے اپنی قوت سے دھکیلتے ہیں اور اگر مطلوبہ تعداد میں لوگ اس پر سوار نہ ہوں گے تو کشتی نما جمنازیم قابلِ تجدید توانائی مثلاً سورج کی روشنی سے آگے بڑھے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website