ایمسٹرڈیم……ہا لینڈ میں سال کی پہلی برف باری نے نظام زندگی مفلوج کر دیا۔ متاثرہ علاقوں میں بس اور ٹرین سروسز اور تعلیمی ادارے بند ہیں ۔ بعض مقامات پر ٹریفک حادثات بھی پیش آئے ۔ خراب موسم کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیاہے ۔بولیویا میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی، پانی میں متعدد پُل اور سڑکیں بہہ گئیں ، مٹی کے تودے گرنے سے رابطہ سڑکیں بھی بند ہیں ۔شام کے شہر لطاکیہ اور مغربی علاقوں میں شدید برف باری اور سردی سے کیمپوں میں مقیم پناہ گزینوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ سردی سے بچنے کے لیے ہیٹر یا جلانے کی لکڑی بھی دستیاب نہیں۔ادھر امریکا کے مشرقی ساحلی علاقوں میں برف باری سے سردی میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ ریاست ورجینیا اور شمالی کیرولائنا میں رات بھر جاری رہنے والی ہلکی برف باری سے بعض علاقوں میں اسکول بند کر دیے گئے ۔