حب میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے ہندو تاجر اور اس کے بیٹے کو ہلاک کر دیا گیا ۔پولیس کے مطابق تاجر جے پال داس بیٹے ہریش کے ساتھ گڈانی سے حب آ رہا تھا کہ اس دوران ڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ سے دونوں افراد کو قتل کر دیا گیا۔واقعے کے خلاف شہریوں نے کراچی کوئٹہ شاہراہ پر احتجاج کیا جس سے ٹریفک بلاک ہوگئی ۔ہلاک افرادکی لاشیں گورنمنٹ جام غلام قادر اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں ۔