counter easy hit

حبیب جالب کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

Habib-Jalib-Condolence-Reference

Habib-Jalib-Condolence-Reference

ریاض (محمد ریاض چوہدری) شاعری فکر کو اڑان دیتی ہے اور فکری انقلاب کی راہ ہموار کرتی ہے، حبیب جالب، نظیر اکبر آبادی کے بعد وہ عوامی شاعر ہے جس کا فن عوام کے خمیر سے جنم لے کر اس کے ضمیر کو جنجھوڑتا ہے،اور سراپا احتجاج بن کر کر عوامی محرومی کی عکاسی کرتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار سابق ضلع ناظم جہلم چوہدری فرخ الطاف نے معروف عوامی شاعر حبیب جالب کی یاد میں منعقد ہونے والے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سابق یو سی ناظم چوہدری خاور وجاہت وسیم آف جکر نے کہا کہ جالب کا کلام ہماری فکری روایات اور مزاحمتی ادب کا خونصورت حوالہ ہے۔

سعودی عرب میں مقیم قلمکار جاوید اختر جاوید نے کہا کہ جالب کی شاعری نہ صرف پاکستانی آمریت کی منظوم تاریخ ہے بلکہ جمہوری روایات اور انسانی حقوق کی پاسداری کی علمبردار ہے،ان کی شاعری سے ہم پاکستانی سیاست و آمریت کے خدوخال معلوم کر سکتے ہیں وہ جھونپڑی سے تاب و توانائی لے کر ایوانوں میں گونجتی ہے اور ذہنوں ذہنوں سفر کرتی ہے۔