counter easy hit

ماسٹرخادم حبیب قتل کیس کا فیصلہ،مدعی کے شہادت کے بیان نہ ہونے تمام ملزمان باعزت بری

Habib mastrkadm kill

Habib mastrkadm kill

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)ماسٹرخادم حبیب قتل کیس کا فیصلہ،مدعی کے شہادت کے بیان نہ ہونے تمام ملزمان باعزت بری، اس سلسلہ میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق سکول ٹیچر(ر) خادم حبیب سکنہ قصبہ محلہ کوسال 2014میں گھرکے اندربے دردی سے قتل کردیاگیاتھاجس کا مقدمہ نامعلوم افرادکیخلاف مقدمہ درج ہواتھا،بعدازاں سٹی پولیس لالہ موسیٰ نے تفتیش کرتے ہوئے مقتول کی اہلیہ اور دوشاگردو ں کو شامل تفتیش کیاتو انہوں نے اعتراف جرم کرلیاتھا،جس کا کیس ایڈیشنل سیشن جج کھاریاں محمدعلی کی عدالت میں چل رہاتھا،مقدمہ کے مدعی مقتول کے بھائی مظہراقبال کی طرف سے عدالت میں شہادتی بیان نہ دینے پرعدالت نے مقدمہ میں ملوث مقتول کی بیوہ رضوانہ بی بی، 22سالہ عمراقبال،20سالہ تیموررضاکو باعزت بری کردیا۔