سرائے عالمگیر (صغیر راٹھور) ورینہ میں 18لاکھ روپے کی گرانٹ سے گلیوں اور نالیوں کی تعمیر کروانے پر ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ ،راجہ محمداسلم کے مشکور ہیں راجہ حبیب اللہ آف ورینہ ،راجہ ارشد محمود آف ورینہ کا مشترکہ بیان تفصیل کے مطابق سرائے عالمگیر کے نواحی گاؤں ورینہ کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیات کنونئیر مصالحتی کمیٹی تھانہ سرائے عالمگیر راجہ حبیب اللہ آف ورینہ ،راجہ ارشد محمود آف ورینہ نے مشترکہ بیان میں کہا کے ہم ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ ،رہنما مسلم لیگ ن حلقہ پی پی114 کو ورینہ میں 18 لاکھ روپے کی گرانٹ سے گلیوں اور نالیو ں کی تعمیر کروانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کے مشکور ہیں اور ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے حلقہ این اے 107 میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام مکمل کروا کے حلقہ کی عوام کے دل ہمیشہ کے لیے جیت لیے ہیں اور تحصیل سرائے عالمگیرمیں نادرہ آفس کا قیام اور ہزراہ تا باؤ نڈری تک کارپٹ روڈ کی تعمیر عظیم کارنامے ہیں