counter easy hit

ہیکنگ الزامات، ٹرمپ کا 90 روز میں رپورٹ جاری کرنے کا وعدہ

واشنگٹن: امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وعدہ کیا ہے کہ وہ نوے دن کے اندر امریکی انتخاب کے دوران روسی ہیکنگ کے الزامات سے متعلق ایک رپورٹ جاری کریں گے۔

Hacking allegation, Trump promised to realesed report in 90 days

Hacking allegation, Trump promised to realesed report in 90 days

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انھوں نے ہیکنگ کے دعوؤں کو قابلِ نفرت سیاسی کارندوں کی جانب سے بنائے جانے  والے حقائق کہا۔ ادھر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخاب کے دوران ایف بی آئی کی کارروائی کیخلاف تحقیقات شروع ہونے پر توپوں کا رخ ہلیری کلنٹن کی جانب موڑ دیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کی ہے کہ مسز کلنٹن جہنم جیسی قصور وار ہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ ایف بی آئی سے معذرت کے ساتھ ہلیری کلنٹن کے لوگ کس بات پر شکایت کر رہے ہیں۔ ان معلومات کی بنیاد پر انھیں ہلیری کلنٹن کو انتخاب لڑنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے تھی۔ دریں اثنا نیویارک میں ٹرمپ ٹاور کے باہر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے نعرے لگاتے ہوئے نومنتخب صدر کی پالیسیوں پر اپنی شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website