اسلام آباد( ایس ایم حسنین) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بازکرکا دورہ پاکستان پرواز میں تکنیکی خرابی کے باعث ملتوی کر دیا گیا ہے۔ صدر جنرل اسمبلی وولکن بازکر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں دورہ پاکستان ملتوی ہونے کی وجوہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت پر 26 تا27 جولائی کواپنے مقررہ دورہ پاکستان کیلئے روانہ ہونے والے تھے کہ پرواز میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہمیں دورہ ملتوی کرنا پڑیگا۔ انھوں نے کہا کہ عنقریب پاکستان کا دورہ کروں گا اور پاکستانی قیادت کے ساتھ جنرل اسمبلی اجلاس کی ترجیحات اور مسائل پر بات ہوگی۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے جوابی ٹوئٹ میں آنے والے دنوں میں ان کے تعمیری اور مفید دورہ پاکستان کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل اسمبلی کے نومنتخب صدرجلد پاکستان کے دورے پر آئیں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق نو منتخب صدر اب اقوام متحدہ میں اپنی زمہ داریاں سنبھالنے کے بعد پاکستان آئیں گے ،
@SMQureshiPTI
·
1h
I look forward to welcoming you to Pakistan soon for a constructive and fruitful visit.
Quote Tweet
Volkan BOZKIR
@volkan_bozkir
· 4h
1) We had to postpone my visit to Pakistan, originally scheduled for 26-27 July, upon invitation by HE Shah Mahmood Qureshi, Minister of Foreign Affairs of Pakistan @SMQureshiPTI , due to some technical flight problems. Flag of United NationsFlag of TurkeyFlag of Pakistan