سپین(بیورو چیف) 5جولائی 1977ء پاکستان کی تاریخ کاوہ سیاہ ترین دن ہے جب ایک آمرنے اپنے ذاتی مفادات کیلئے پاکستان کی منتخب حکومت کاتختہ الٹ کر پاکستان کوترقی کی پٹڑی سے اتاردیا۔ ان خیالات کا اظہار حافظ عبدالرزاق صادق کو آرڈینیٹر پاکستان پیپلز پارٹی سپین نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں فرقہ واریت،دہشت گردی،بنیادپرستی کی جوشاخیں بکھری ہوئی ہیں وہ ضیاء آمریت کاتحفہ ہیں گیارہ سالہ دورآمریت میں پاکستان کئی دہائیوں پیچھے چلاگیا