سپین(بیورو چیف)بے گناہ کشمیریوں کی شہادت پر پاکستانی حکمرانوں کی خاموشی افسوسناک ہے ،نواز شریف کی مودی سے دوستی مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں رکاوٹ ہے۔ ان خیالات کا اظہار حافظ عبدالرزاق صادق کو آڈینیٹر پیپلز پارٹی سپین نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے دلیرانہ انداز میں مسئلہ کشمیر پوری دنیا کے سامنے پیش کیا جبکہ موجودہ حکمران ذاتی مفادات کی خا طر ملکی مفادات کو پس پشت ڈال رہے ہیں جس کا خمیازہ انہیں بھگتنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایک پاکستانی اپنے کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے حکمران بھی ہوش کے ناخن لیں ، پیپلز پارٹی دوبارہ برسر اقتدار آ کر کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دلانے میں کردار اد اکرے گی