counter easy hit

پنجاب میں کرپشن کا بازار گرم ہے، حافظ عبدالرزاق صادق

Hafiz Abdul Sadiq

Hafiz Abdul Sadiq

سپین (بیورو چیف)ماڈل ٹاؤن لاہور جیسا واقعہ اگر سندھ میں ہوتا تو وزیراعلیٰ ،وزیر داخلہ اور آئی جی جیل میں ہوتے مگر چونکہ پنجاب میں رائے ونڈ کے سلطان کی حکومت ہے اس لئے نہ وہاں کسی کو لاقانونیت نظر آتی ہے نہ بری طرز حکمرانی۔ ان خیالات کا اظہار حافظ عبدالرزاق صادق کو آرڈینیٹر پاکستان پیپلز پارٹی سپین نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں میگاپراجیکٹ کی آڑ میں میگا کرپشن کا بازار گرم ہے مگر وہاں نیب کو کارروائی کرنے کی ہمت نہیں ہوتی۔