counter easy hit

غربت میں کمی کے حکومتی دعوے بے بنیاد ہیں ،حافظ عبدالرزاق صادق

Hafiz Abdul Sajid

Hafiz Abdul Sajid

سپین(بیورو چیف) ملک کو ایشین ٹائیگر بنانے کے دعویداروں نے قوم کا بال بال قرضوں میں جکڑ دیا ہے۔ حکومت کی جانب سے یو این ڈی پی کے تعاون سے غربت میں کمی کے حوالہ سے جاری کیے گئے اعداد وشمار بے بنیاد ہیں۔ان خیالات کا اظہارحافظ عبدالرزاق صادق کو آرڈینیٹر پاکستان پیپلز پارٹی سپین نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ دیہات میں اس وقت غربت کی شرح 55فیصد ہے جب کہ حکمران ٹولہ نے فرضی اعداد وشمار سے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ حکومت معاشی میدان میں ناکامی سے دو چار ہوئی ہے