بارسلونا:دہشتگردی کے افسوسناک سانحے پر قیمتی انسانی جانوں کے ضیاءپر ہر دل دکھی ہے، دہشتگردی کی سوچ کو بدلنا ہوگا یہ ایک ناسور بن چکا ہے،حافظ عبدالرزاق
بارسلونا(ایس ایم حسنین) ممتاز سماجی و علمی وادبی شخصیت حافظ عبدالرزاق نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے افسوسناک سانحے پر قیمتی انسانی جانوں کے ضیاءپر ہر دل دکھی ہے، دہشتگردی کی سوچ کو بدلنا ہوگا یہ ایک ناسور بن چکا ہے، ہم سپین کے شہر بارسلونا میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں اور واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوسہے۔ انہوں نے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ حافظ عبدالرزاق نے کہا ہے کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں ہلاک ہونے والے افراد کے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں سپین کے عوام اور سوگوار خاندانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے اور اس ناسور کے خاتمے کیلئے بین الاقوامی سطح پر مربوط کوششیں کرنا ہوں گی۔