counter easy hit

مسلم لیگ ن کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معاشی صورتحال خراب تر ہوتی جا رہی ہے،حافظ شعیب

Hafiz Akhtar

Hafiz Akhtar

سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معاشی صورتحال خراب تر ہوتی جا رہی ہے ،قرضوں سے قومیں ترقی نہیں کرتیں بلکہ غلام بن جاتیں ہیں، میاں برادران رائے ونڈ کو جاتی امرااور لاہور کو دارالحکومت بنانے کا منصوبہ ترک کرکے الیکشن میں کیے وعدے پور کرے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے راہنما حافظ شعیب نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ بیرونی قرضوں سے عوام خوشحال ہونگے نہ ملکی ترقی ممکن ہے بلکہ ملکی ترقی کے لیے جس جذبے کی ضرورت ہوتی ہے حکمران اس سے خالی ہیں جبکہ ان کے حواریوں نے ملک و قوم کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کیاہواہے ،ہر طرف کرپشن کا راج ہے پی ٹی آئی لوٹ مار کی سیاست پریقین رکھتی ہے نہ ہی کرپٹ عناصر کا ساتھ دے گی بلکہ ملک سے کرپٹ سیاستدانوں اور فرسودہ انتخابی نظام کا خاتمہ تحریک انصاف کا اولین مشن ہے انشااللہ بہت جلد عوام کو کرپٹ مافیاسے نجات دلائیں گے۔