پیرس (میاں عرفان صدیق) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے وائس چیئرمین حاجی مزمل حسین اور پیرس کی سیاسی و کاروباری شخصیت عمران بٹ سچ ٹی وی پیرس کے بیورو چیف حافظ چاند جنید، میاں عرفان صدیق کے والد حاجی محمد صدیق مرحوم کی وفات پراظہار تعزیت کے لئے پیرس ان کے گھرپہنچ گئے۔
انھوں نے حافظ چاند جنید، میاں عرفان صدیق کے والد حاجی محمد صدیق مرحوم کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرے (آمین)۔