خدمت خلق کا جو معیار چوہدری محمد بوٹا گورسی نے مقرر کردیا ہے وہ آنے والی نسلوں کیلئے ایک مثال ہے، حافظ محمد احسان گورسی
کھاریاں(نمائندہ خصوصی ) ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری محمد بوٹا گورسی کی طرف سے کرنانہ یوسی 73 تحصیل کھاریاں میں ایک کروڑ عطیہ برائے نماز جنازہ اور ایک کروڑ سے کرنانہ ہائی سکول کو زمین خرید کر دی گئی ہے جس پر ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت فرانس چوہدری محمد آصف گورسی نے انھیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ خدمت خلق کا جو معیار چوہدری محمد بوٹا گورسی نے مقرر کردیا ہے وہ آنے والی نسلوں کیلئے ایک مثال ہے۔ وہ ایک نیک روح ہیں جنھوں نے اپنی پوری زندگی انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کر رکھی ہے۔‘
جو کام چوہدری محمد بوٹا گورسی نے انجام دیا وہ کام کوئی نہیں انجام دیا نہ کر سکیں۔ اگرچہ یہ کام حکومتوں کا ہے لیکن چوہدری صاحب نے اس کام کے لیے اپنا سرمایہ دے کر خدمت خلق کی بہترین قابل تقلید مثال قائم کی ہے۔
’چوہدری محمد بوٹا گورسی ہمارے زمانے کی عظیم ترین شخصیات میں سے ایک ہیں‘ جنھوں نے اپنی ساری زندگی انسانیت کے خدمت کے لیے وقف کر رکھی ہے اور وہ ایک آئیکون اور آنے والی نسلوں کے لیے مثال ہیں۔
چوہدری محمد احسان گورسی نے انکے اقدام پر انھیں مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ ان جیسے لوگ زمین پر خدا کا عطیہ ہیں جو مخلوق خدا کیلئے تن من دھن سے خدمت کیلئے تیار رہتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے ان کو بہت بڑا دل اور تعمیری ذہن عطا کیا ہے انھوں نے آنے والی نسلوں کیلئے جو خدمات انجام دی ہیں اللہ تعالیٰ اپنے پیارے حبیب ﷺ کے صدقے ان کو جزائے خیر دے اور انھیں اتنی وسعت عطا کرے کہ وہ خدمت خلق کے کام کو جاری رکھتے ہوئے دنیا و آخرت میں سرخرو ہوں۔
کرنانہ کے عوام نے بھی ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے لوگوں کی موجودگی سے ہمیں سایے کا احساس ہوتا ہے جو اللہ کریم کی عطا ہیں اتنے بڑے پیمانے پر ان کی طرف سے عطیات اور امداد ان پر اللہ تعالیٰ اور اسکے پیارے حبیب ﷺ کا خاص کرم ہے ۔ ایسے لوگ اللہ پاک کا عطیہ ہیں اگر ہر یونین کونسل اور ہر گائوں میں ایسے لوگ ہوں تو حکومتوں کے علاوہ بھی عوام کی فلاح و بہبود کا کام جاری رہ سکتا ہے اور عوام پاکستان کے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔